کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پشین، زیارت، ژوب، شیرانی، موسی خیل، سبی، بارکھان اور خضدار جیسے علاقوں میں بند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح قلات میں 7، سبی میں 15، نوکنڈی میں 11 اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 جبکہ جیوانی میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
بلوچستان؛ کئی علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
27