لاہور( اباسین خبر)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے پانچ مقدمات کی سماعت کی، جن میں نامزد ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔عدالت میں پیشی پر ملزمان کی حاضری مکمل کرائی گئی، اور ان کی طرف سے ایڈووکیٹ برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔ بعد ازاں، عدالت نے ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے کر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف گلبرگ، ماڈل ٹان اور دیگر تھانوں میں 9 مئی کے واقعات کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
9 مئی مقدمات: یاسمین راشد و دیگر ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم
20