23
پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا میں نیا سیاسی تنازعہ پیدا ہوگیا، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا۔مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کی گئی تھی۔مشعال یوسفزئی نے عہدے سے برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔یاد رہے کہ مشعال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ترجمان بھی ہیں اور اس سے قبل بھی انہیں مشیر کے عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔