لاہور( اباسین خبر)انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 8 مقدمات میں ان کی ضمانتیں مسترد کر دی ہیں۔عدالت نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ زمان پارک میں سازش کے گواہان کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق خفیہ پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی ورکر بن کر یہ سازش سنی، اور بانی پی ٹی آئی کے اشتعال انگیز بیانات اور ہدایات کے آڈیو ثبوت بھی موجود ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ یہ کیس سازش یا اشتعال انگیزی پر اکسانے کا معمولی کیس نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر ان کے کارکنوں اور حامیوں نے عمل کیا۔عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کی صورت میں ریاستی مشینری کو جام کرنے کی سازش تیار کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا اعتراض تھا کہ سازش کی تاریخ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا، تاہم پراسیکیوشن کا موقف تھا کہ سازش 7 اور 9 مئی کو تیار کی گئی۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملٹری تنصیبات پر حملوں کی ہدایت کی اور ان کے حامیوں نے اس پر عمل کیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کر دیں۔
9 مئی مقدمات میں عمران خان قصور وار قرار، ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں: عدالت
18