پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بشری بی بی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ بشری بی بی کے ساتھ ان کی تعلقات میں کوئی خراب نہیں ہے اور ان کے درمیان جو اختلافات کی باتیں کی جا رہی ہیں، وہ پروپیگنڈا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا واحد مقصد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔وزیراعلی نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے اپنے خطاب میں وہ اس موضوع پر تفصیل سے بات کریں گے اور مستقبل کی حکمت عملی بھی بتائیں گے۔
بشریٰ بی بی اور میرے درمیان اختلافات کی باتیں محض پروپیگنڈا ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
13