24
اسلام آباد ( اباسین خبر)توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم آج پھر عائد نہ ہو سکی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے کیس کی کارروائی کو بغیر کسی پیش رفت کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دیا۔یہ کیس توشہ خانہ میں موجود تحفوں کے حوالے سے ہے، جس میں الزام ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی نے ان تحفوں کی خرید و فروخت میں ضابطوں کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس کیس میں فرد جرم کی کارروائی کئی بار ملتوی ہو چکی ہے۔