لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اوائل میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ہے، جو کہ کئی برسوں بعد پاکستان میں کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کا موقع ہوگا۔ تاہم بھارت نے اپنی روایتی ضد کے مطابق منفی ہتھکنڈے اپنانا شروع کر دیے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چند روز قبل حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرتے ہوئے پاکستانی سرزمین پر کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے سبب ایونٹ کا شیڈول ابھی تک جاری نہیں ہو سکا۔بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم کے میچز یو اے ای میں کرانا چاہتا ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت مخالفت کی ہے۔ یہ معاملہ جمعے کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں زیر بحث آئے گا، جہاں شرکا کے سامنے تین مختلف آپشنز پیش کیے جائیں گے:ہائبرڈ ماڈل کے تحت زیادہ تر میچز پاکستان میں ہوں گے اور بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی، تاہم اگر بھارت سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتا ہے، تو اس کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔پی سی بی کی میزبانی میں مکمل ایونٹ پاکستان سے باہر منعقد کیا جائے۔ابتدائی شیڈول پر عمل کرتے ہوئے، بھارت کے بغیر مکمل ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کرایا جائے۔یہ صورتحال پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات کے لیے ایک نیا چیلنج بن چکی ہے، اور دونوں بورڈز کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے آئی سی سی کی میٹنگ میں فیصلہ کن بات چیت ہوگی۔
چیمپئینز ٹرافی؛ پچ مشکل، امپائر مخالف، پاکستان پھر بھی ڈٹ گیا
16