کوئٹہ ( اباسین خبر)ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں جس سے موسم میں تبدیلی آ گئی ہے۔ شمالی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ 29 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔موسمیاتی صورتحال کے مطابق، گلستان، شیلاباغ، توبہ کاکڑی، پشین، خانوزئی، برشور، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، چمن اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ یہ علاقے بارش برسانے والے سسٹم کے زیرِ اثر ہیں۔دوسری جانب، 29 نومبر سے 2 دسمبر تک اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اسموگ کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تاہم آلودہ شہروں میں ملتان کا آج پہلا نمبر ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈکس 272 تک پہنچ گیا۔ خیبرپختونخوا کا دوسرا نمبر ہے اور لاہور کا تیسرا نمبر ہے۔گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے بعد پنجاب کے علاقوں میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے۔
ملک میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل، شمالی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برسات
17