فن لینڈ ( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق نے یہ بات سامنے رکھی ہے کہ پری ڈائبیٹیز (انسولین کی مزاحمت) کا تعلق دل کی والو کی بیماریوں سے ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایاورٹک اسٹینوسِس سے۔ ایاورٹک اسٹینوسِس ایک ایسی حالت ہے جس میں دل کے ایاورٹک والو میں سکڑا آ جاتا ہے، جس سے دل سے خون کا بہا کم ہو جاتا ہے۔ یہ حالت ہارٹ فیلیئر اور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے، اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے۔تحقیق کے مطابق، انسولین کی مزاحمت میں مبتلا بالغ افراد کو ایاورٹک اسٹینوسِس کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ فن لینڈ کے کوپیو یونیورسٹی ہاسپٹل کی ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر جوہینا کوسِسٹو نے کہا کہ یہ دریافت اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ انسولین کی مزاحمت ایاورٹک اسٹینوسِس کے لیے ایک اہم اور بدلے جانے والا عامل ہو سکتا ہے۔ چونکہ مغربی دنیا میں انسولین کی مزاحمت کا مسئلہ عام ہے، اس لیے میٹابولک صحت پر توجہ دینے سے دل کی صحت میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور ایاورٹک اسٹینوسِس کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔اس تحقیق کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے تاکہ وہ اپنی میٹابولک صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور دل کی بیماریوں سے بچا کے لیے اقدامات کریں۔
انسولین کے خلاف مزاحمت دل کی خطرناک بیماری سے تعلق رکھتی ہے، تحقیق
27