کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، بہت جلد گوگل میپس میں محفوظ تمام لوکیشن ہسٹری کو خودبخود ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ اس میں ٹائم لائن فیچر کے تحت جمع ہونے والا ڈیٹا بھی شامل ہوگا، جو گوگل میپس آپ کی سرگرمیوں اور مقام کو ٹریک کرکے محفوظ کرتا ہے۔اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد، ماضی کا ڈیٹا گوگل میپس میں محفوظ نہیں کیا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کی لوکیشن ہسٹری کے بارے میں پہلے کا ڈیٹا مزید دستیاب نہیں ہوگا۔ یہ تبدیلی پرائیویسی کے حوالے سے گوگل کی جانب سے ایک قدم ہے، تاکہ صارفین کی ذاتی معلومات کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ
24