اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جیسا کہ حکام کے مطابق یکم دسمبر 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.87 روپے فی لیٹر اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔ یہ اضافہ حالیہ 15 دنوں کے دوران بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والے معمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔تاہم، حکام نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے ممکنہ اثرات کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع بھی کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی نہیں آئے گی۔عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2 سینٹ بڑھ کر 72.83 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 5 سینٹ کم ہوکر 68.72 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اس حساب سے، پیٹرول کی قیمت موجودہ 248.38 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 251.38 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان
23
پچھلی پوسٹ