راولپنڈی( اباسین خبر)پی ٹی آئی کے احتجاج کے نتیجے میں راولپنڈی میں مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر درج ایف آئی آرز کی تعداد 10 ہو گئی۔مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، جن میں اقدام قتل، کارسرکار میں مداخلت اور دیگر 14 دفعات شامل ہیں۔درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے بانی، بشری بی بی، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور دیگر رہنما نامزد کیے گئے ہیں۔ مقدمات کے متن کے مطابق، ملزمان نے موٹروے ٹول پلازہ اور براہمہ پکٹ پر پولیس ٹیموں پر حملہ کیا۔اس کے علاوہ، اسلام آباد میں بھی بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماں کے خلاف 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ، پولیس پر حملے اور اغوا کی دفعات شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کا احتجاج: راولپنڈی میں مزید 2 مقدمات درج، دہشتگردی کی دفعات شامل
25