26
سکھر( اباسین خبر)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔سکھر میں باب الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں مل پایا، لیکن یہ ملک ہمارا ہے اور اس کے کچھ تقاضے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کے وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور ملک میں عوام کے حقوق سلب ہو رہے ہیں۔فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور انسان کے جان و مال کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام پر فخر ہے، کیونکہ جب بھی آواز دی، عوام نے لبیک کہا۔