30
کراچی( اباسین خبر)سندھ ہائی کورٹ نے بہادر آباد سے لاپتہ ہونے والے دکاندار کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ لاپتہ دکاندار گھر واپس پہنچ گیا ہے۔ تاہم، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دکاندار واپس نہیں آیا، بلکہ اسے 14 دن بعد کھارادر میں چھوڑا گیا۔سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کا حکم بھی دیا۔