کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)کیلا دنیا کے پسندیدہ پھلوں میں شامل ہے، مگر اس کی طبی افادیت کم لوگ جانتے ہیں۔جہاں سیب کو روزانہ کھانے سے ڈاکٹروں سے دور رہنے کا مشہور کہاوت ہے، وہیں کیلا اس سے زیادہ فوائد کا حامل ہے۔ کیلے میں سیب کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ پروٹین، 2 گنا زیادہ کاربوہائڈریٹ، 3 گنا زیادہ فاسفورس، 5 گنا زیادہ وٹامن اے اور دیگر وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔کیلا پوٹاشیم کا قدرتی ذریعہ ہے، ایک کیلے میں 455 ملی گرام پوٹاشیئم ہوتا ہے جو دل کی دھڑکن کے لیے ضروری ہے۔کیلے کی چائے بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ ہاضمے کو بہتر بنانے، دل کو مضبوط کرنے اور بینائی کو فائدہ پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
کیلا ہی نہیں اس سے تیار کردہ چائے بھی بے حد مفید
17
پچھلی پوسٹ