لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند دلکش تصاویر شیئر کیں، جنہوں نے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔درفشاں سلیم نے ہلکے گلابی اور سنہری رنگ کے روایتی مشرقی لباس میں ملبوس ہو کر اپنی خوبصورتی اور نفاست کا بھرپور اظہار کیا۔ اس لباس پر نفیس کڑھائی اور آرائشی کام کیا گیا تھا، جو ان کی شخصیت کو مزید نمایاں کرتا ہے۔درفشاں سلیم کی شوبز انڈسٹری میں کم وقت میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ کے طور پر شہرت حاصل ہو چکی ہے۔ ان کی زبردست اداکاری اور دلکش ادائیں ہمیشہ ان کے مداحوں کو متاثر کرتی ہیں، اور یہ تصاویر بھی ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر گئی ہیں۔
درفشاں سلیم کی ہلکے گلابی جوڑے میں دلکش اداؤں پر مداح فدا
27