30
لاہور( سپورٹس ڈیسک)بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ سری لنکا نے 121 رنز کا ہدف تیرہویں اوور میں ہی حاصل کر لیا اور 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 67 رنز سے شکست دی۔ بنگلہ دیش نے 179 رنز بنائے جس کے جواب میں نیپال کی ٹیم صرف 112 رنز ہی بنا سکی۔