پرتھ( سپورٹس ڈیسک)بھارت نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ کے چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم 534 رنز کے تعاقب میں 238 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔22 نومبر سے شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 150 رنز پر آٹ ہو گئی۔ دوسری جانب، آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 104 رنز بنا سکی۔بھارت نے اپنی دوسری اننگز 487 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی، اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا۔ اس ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 238 رنز پر آٹ ہو گئی اور بھارت نے میچ 295 رنز سے جیت لیا۔میچ میں بھارت کی جانب سے یشوی جیسوال نے 161 رنز اور ویرات کوہلی نے 100 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کے ایل راہول 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔
کینگروز گھر میں ہی ڈھیر، بھارت نے پرتھ ٹیسٹ 295 رنز سے جیت لیا
26