کوئٹہ( اباسین خبر)کوئٹہ سے اغوا ہونے والے 10 سالہ بچے کی بازیابی کے لیے جاری احتجاج بلوچستان اسمبلی کے باہر جاری ہے۔ بچے کے اہلخانہ اور تاجروں نے دھرنا دے رکھا ہے، اور وکلا تنظیموں نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بچے کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جب تک بچہ بازیاب نہیں ہوتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔بچے کو جمعہ کے روز اسکول جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا، جس کے بعد سے تاحال وہ بازیاب نہیں ہو سکا۔ بچے کا نام مصور کاکڑ ہے اور اسے نامعلوم افراد نے اسکول کے راستے سے اغوا کیا تھا۔دھرنے کے باعث اسمبلی کے باہر تعظیم چوک پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے طلبہ و طالبات اور دفاتر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بچے کے اغوا کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا جاری
50