31
لاہور( اباسین خبر)محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل قوانین کی خلاف ورزی پر قیدیوں کی سزا کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، جیل میں قیدیوں کو صرف قواعد کے مطابق سزا دی جا سکے گی۔ جیل قوانین کی خلاف ورزی پر سزا کو میرٹ پر رکھنے کے لیے سپروائزر کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔نئے ضوابط کے تحت، سپرنٹنڈنٹ جیل یا کوئی افسر ضابطے کے بر خلاف کسی قیدی کو سزا نہیں دے سکے گا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل انکوائری کے بعد قیدی کو سزا دینے کا اختیار رکھتا ہے۔