26
پشاور(ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں رواں سال خناق کے 380 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں 20 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق، پشاور میں خناق سے 12 بچے، نوشہرہ اور چارسدہ میں 3، 3 بچے جبکہ مہمند میں 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کے پیدائشی حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان بچوں کو خناق جیسے مہلک مرض کا سامنا کرنا پڑا۔