کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد آج تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا۔جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز 244 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 95,791 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد مندی کا رجحان غالب آ گیا تھا، جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ تاہم آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 184 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 95,730 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد آج پھر تیزی کا رجحان
23