اسلام آباد( اباسین خبر) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کو خط لکھ دیا۔وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج میں کوئی بھی سرکاری مشینری، اہلکار یا پیسہ استعمال نہ کیا جائے۔پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جسے روکنے کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ راولپنڈی میں راستوں کی بندش کے لیے کنٹینرز لگنا شروع ہو گئے ہیں، جنہیں فوارہ چوک اور لیاقت روڈ پر پہنچایا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے احتجاج کو روکنے کے لیے مزید کنٹینرز شہر کی مرکزی شاہراں پر منتقل کیے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی پولیس نے 47 مقامات پر سیلنگ اور شہر کینٹ میں 34 پولیس پکٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 24 نومبر کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے ساڑھے چار ہزار سے زائد نفری ڈیوٹی پر تعینات ہوگی۔
وفاق کا پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کیخلاف کے پی حکومت کو خط
24