لاہور( اباسین خبر)الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن، بلاول بھٹو زرداری اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، جبکہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی دو الگ سیاسی جماعتیں ہیں، اور ان کے اشتراک سے الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ یکم نومبر کو سپیکر قومی اسمبلی کو اس خلاف ورزی پر خط لکھا گیا تھا، اور بلاول بھٹو اس خلاف ورزی کی بنیاد پر نااہل ہو سکتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
الیکشن ایکٹ خلاف ورزی: بلاول بھٹو اور ایاز صادق کیخلاف درخواست دائر
15