24
لاہور( اباسین خبر)سموگ نے لاہور کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے، اور صوبائی دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا ہے۔فضائی آلودگی کی شرح لاہور میں 593 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ بھارتی شہر دہلی 372 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کراچی 214 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔لاہور کینٹ میں اے کیو آئی 876، شملہ پہاڑی پر 840 اور ڈی ایچ اے میں 682 ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سموگ میں کمی کے باعث تعلیمی ادارے کھلے تھے اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات میں نرمی کی گئی تھی۔