33
کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان ہائیکورٹ نے سوئی گیس حکام کو صوبے میں سردیوں کے دوران گیس کی ترسیل 110 ملین کیوبک فیٹ سے بڑھا کر 220 ملین کیوبک فیٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔عدالت نے گیس کی فراہمی میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی تنبیہ بھی کی۔ عدالت نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ بلوچستان میں سردیوں میں گیس کی کمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، اور سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر گیس کی فراہمی بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔یہ حکم بلوچستان میں گیس کی کمی کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو ضروری توانائی کی فراہمی کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔