کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان حکومت نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران دو اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی سفارش کی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کو پی بی 8 سبی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بگاڑ اور تھریٹ الرٹس کے پیش نظر، سبی اور کچھی اضلاع میں 13 نومبر کی رات 9 بجے سے 14 نومبر کی شام 6 بجے تک موبائل فون، سیلولر سروسز، انٹرنیٹ، پی ٹی سی ایل، این ٹی سی اور وائرلیس سروسز کو مکمل طور پر بند کیا جائے۔مراسلے میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
پی بی 8 سبی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش
25