کوئٹہ ( اباسین خبر)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجنئیر امیر مقام جمعرات کو تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات نسیم الرحمان خان، کمشنر افغان مہاجرین بلوچستان ارباب طالب کاسی، پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان، کول مائنز ورکرز ، سوات اور شانگلہ کے محنت کشوں اور اعلی حکام نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعرے لگا کر انجنئیر امیر مقام پر پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کے دورہ کوئٹہ کا خیرمقدم کیا۔اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام گورنر اور وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرینگے ۔وہ پشین میں افغان پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ اور کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام جمعرات کو تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
40