33
کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔اداکارہ نے منگل کی شب انسٹاگرام پر اپنے دوسرے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جویریہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کو ہاتھ میں گجرے پہنائے جارہے ہیں اور دوسری ویڈیو میں اداکارہ کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔