28
اسلام آباد( کامر س ڈیسک) یورپی یونین ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ارسال ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی اوراگست میں یورپی یونین کے رکن ملکوں میں مقیم پاکستانیوں نے727 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ارسال 574 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 27 فیصد زیادہ ہے۔یورپی یونین سے اگست میں ترسیلات زرکاحجم 376 ملین ڈالرریکارڈ رہا جوکہ گزشتہ سال اگست کے حجم 291 ملین کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ ہے،جولائی میں ترسیلات زرکاحجم 351 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔