مدینہ منورہ کے قریب ڈرون حملہ ناکام بنانے کا سعودی اتحاد کا دعویٰ

مدینہ منورہ کے قریب ڈرون حملہ ناکام بنانے کا سعودی اتحاد کا دعویٰ

Nov 16, 2026|ویب ڈیسک

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر تباہ کردیا گیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترکی المالکی نے ڈرون کو تباہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی مدینہ منورہ کے نواحی علاقے میں کی گئی۔سعودی اتحاد اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ دعویٰ کرچکا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس شہروں کو ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے سعودی عرب کے مقدس شہروں پر حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔تازہ واقعے میں تباہ کیے گئے ڈرون کے ماخذ، اسے بھیجنے والوں اور ممکنہ ہدف کے بارے میں تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔