برازیل میں خواتین فٹبال لیگ فائنل کے دوران کھلاڑیوں میں تصادم

برازیل میں خواتین فٹبال لیگ فائنل کے دوران کھلاڑیوں میں تصادم

Nov 16, 2026|ویب ڈیسک

برازیلیا (سپورٹس ڈیسک) برازیل کی خواتین کی انڈر 20 فٹبال لیگ کے فائنل میں کورنتھیئنز اور فیروویاریا کی کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، جس کے باعث میچ تقریباً 6 منٹ تک معطل رہا۔واقعہ دوسرے ہاف میں پیش آیا، جب دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کرتے ہوئے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ حالات قابو سے باہر ہونے پر میچ حکام کو مداخلت کرنا پڑی، جبکہ واقعے کے بعد 3 افراد کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔جھگڑے کے باوجود مقابلہ دوبارہ شروع کیا گیا اور اختتام پر فیروویاریا نے کورنتھیئنز کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔