پاکستان نے نائیجیریا کو ہرا کر 13ویں پولو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے نائیجیریا کو ہرا کر 13ویں پولو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

Nov 16, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی قومی پولو ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے کر 13ویں پولو ورلڈ کپ میں جگہ بنالی۔پولو ورلڈ کپ کے کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا ہی سے حریفوں کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔ قومی ٹیم نے پہلے میچ میں ایران کو 6.5 کے مقابلے میں 10 گول سے زیر کیا، جبکہ دوسرے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو 4.5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔نائیجیریا میں 9 سے 16 نومبر 2026 تک جاری رہنے والے ان کوالیفائرز میں پاکستان، بھارت، ایران اور میزبان نائیجیریا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس کامیابی کے بعد پاکستان کی قومی ٹیم فروری 2027 میں یوراگوئے میں منعقد ہونے والے 13ویں پولو ورلڈ کپ میں عالمی اعزاز کے حصول کے لیے حصہ لے گی۔