پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا

Sep 19, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی، جس کے بعد پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت389 روپے 14 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد424 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔اوگرا نے حکومتی پٹرولیم قیمت مقرر کرنے کے طریقہ کار کے تحت 19 سے 21 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں سے منسلک ہے۔ عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، پلیٹس نرخ، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔