حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں فیول ریلیف پیکج پر اتفاق

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں فیول ریلیف پیکج پر اتفاق

Sep 18, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان فیول ریلیف پیکج پر معاملات طے پاگئے، جس کے بعد کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ڈیلرز نے پیکج پر عملدرآمد شروع کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔اتفاق کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کو ریلیف پیکج کی رقم اسٹیٹ بینک کے ذریعے 48 گھنٹوں کے اندر ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ وزیر پیٹرولیم نے مستقبل میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔حکومت اور ڈیلرز کے درمیان اتفاق رائے کے بعد فیول ریلیف پیکج پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی اور کئی روز سے جاری تعطل بھی ختم ہوگیا۔اجلاس میں پی پی ڈی اے کی قیادت نے شرکت کی، جن میں ملک خدا بخش، طارق حسن، انور کمال اور ملک شیر خان شامل تھے، جبکہ پی پی ڈی اے سندھ کے صدر امیر خان نے زوم کے ذریعے اور پنجاب کے وائس چیئرمین راجہ وسیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔