پٹرول 43 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اضافہ

پٹرول 43 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اضافہ

Sep 18, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 47 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد 424 روپے 92 پیسے فی لٹر ہوگیا، جبکہ پٹرول کی قیمت 43 پیسے کمی سے 390 روپے 79 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 18 ستمبر 2026ء کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں تبدیلی کی۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں سے منسلک ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ کی قیمتوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردوبدل کیا گیا۔