پاکستان کی وینیو تبدیلی درخواست مسترد، بھارت کا متبادل ٹیم شامل کرنے کا عندیہ

پاکستان کی وینیو تبدیلی درخواست مسترد، بھارت کا متبادل ٹیم شامل کرنے کا عندیہ

Sep 19, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی ( سپورٹس ڈیسک)ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت سے کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی گئی ہے، جبکہ بھارتی ہاکی حکام نے پاکستان کی جگہ بنگلادیش یا عمان کو ایونٹ میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔بھارتی جریدے کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بھارتی ہاکی فیڈریشن نے یہ درخواست قبول نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے وینیو تبدیل کرنے کے مطالبے کے جواب میں ایونٹ میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش یا عمان کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے وینیو تبدیلی کی درخواست بھارت میں پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے تناظر میں سامنے آئی تھی۔