رجب بٹ نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر سونے کے زیورات اور گاڑی تحفے میں دے دی

رجب بٹ نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر سونے کے زیورات اور گاڑی تحفے میں دے دی

Sep 19, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شو بز ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور بیٹے کو قیمتی تحائف پیش کیے۔کیوان سلطان کی سالگرہ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں رجب بٹ کی والدہ، دوست حیدر اور دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کی سجاوٹ کا مرکزی رنگ نیلا رکھا گیا، جبکہ رجب بٹ، کیوان اور ایمان نے بھی اسی مناسبت سے نیلے ملبوسات زیب تن کیے۔تقریب کے دوران رجب بٹ کافی دیر تک بیٹے کو گود میں لیے دکھائی دیے اور خوشگوار انداز میں تقریب سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ انہوں نے کیوان کو سونے کے زیورات سمیت دیگر قیمتی تحائف دیے، جن میں ایک گاڑی بھی شامل تھی۔