کرن خان نے کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے شادی کرلی

کرن خان نے کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے شادی کرلی

Sep 18, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے نکاح کرلیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔کرن خان نے نکاح کے لیے مکہ مکرمہ کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ نکاح کی سعادت بھی حاصل کی۔ میزبان کے مطابق یہ ان کا پہلا عمرہ تھا اور ایک ہی سفر میں عمرہ اور نکاح کی سعادت ملنا ان کے لیے دو بڑی نعمتوں کے یکجا ہونے کے مترادف ہے۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں کرن خان اور اشتیاق بیگ کو نکاح کی تقریب کے موقع پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کرن خان نے پوسٹ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کا عمرہ اور نکاح قبول ہو اور دونوں ایک دوسرے کے لیے سکون، خیر اور بھلائی کا ذریعہ بنیں۔واضح رہے کہ اشتیاق بیگ اس سے قبل پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر رہ چکے ہیں۔ نازیہ حسن اور اشتیاق بیگ کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں ان کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آتے رہے۔