حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں مزید کمی کرکے عوام کو ریلیف دے دیا
Nov 13, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں مزید 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعد صارفین پر لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے فی لیٹر رہ گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اور اس کے نتیجے میں پیٹرولیم لیوی میں مزید کمی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران اب تک پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے سے زائد فی لیٹر کمی کی جاچکی ہے۔