ٹرمپ کی وینس کو ایران سے مذاکرات کے بجائے ملکی بدعنوانی پر توجہ دینے کی ہدایت

ٹرمپ کی وینس کو ایران سے مذاکرات کے بجائے ملکی بدعنوانی پر توجہ دینے کی ہدایت

Nov 13, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے اب کسی معاہدے کی ضرورت نہیں رہی اور ایسے معاہدوں کا وقت گزر چکا ہے۔امریکی صدر نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے بجائے امریکا میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جے ڈی وینس اس سے قبل ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں فعال کردار ادا کررہے تھے۔ٹرمپ کی یہ ہدایت امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ جے ڈی وینس ایک اعلیٰ ایرانی سکیورٹی عہدیدار کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کرنے پر غور کررہے تھے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی واضح کیا تھا کہ امریکا کو اب ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے حال ہی میں وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی ایک وجہ ایران جنگ کو قرار دیا تھا۔