خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی( اباسین خبر) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 74 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میر علی میں کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 35 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ اورکزئی میں ایک اور آپریشن کے نتیجے میں مزید 8 خوارج ہلاک ہوئے۔بیان کے مطابق ان کارروائیوں سے خوارج کے نیٹ ورکس کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ علاقے کی کلیئرنس کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جس میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور بارودی آلات بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں 31 دہشتگرد ہلاکآئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں 3 نومبر سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جاری کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 31 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔