پشاور پولیس کا نجی جرگوں پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Nov 13, 2026|ویب ڈیسک
پشاور ( اباسین خبر) پشاور پولیس نے نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ جرگوں کی میزبانی کرنے والے ہوٹلوں اور شادی ہالوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق نجی جرگے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں ایسے اجتماعات منعقد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جبکہ متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال کو بھی سیل کردیا جائے گا۔سی سی پی او نے بتایا کہ یہ فیصلہ ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ جرگے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل نجی جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔