این ویڈیا تنازع، امریکی وزیر تجارت ہورڈ لوٹنیک کی ملازمت خطرے میں پڑگئی

این ویڈیا تنازع، امریکی وزیر تجارت ہورڈ لوٹنیک کی ملازمت خطرے میں پڑگئی

Nov 13, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر تجارت ہورڈ لوٹنیک کو این ویڈیا اسکینڈل کے باعث عہدے سے ہاتھ دھونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے، ان پر چِپ کی برآمدات سے متعلق ضوابط پر عمل درآمد میں غفلت برتنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان نے سوال اٹھایا ہے کہ مبینہ چینی جاسوسی سے تعلق رکھنے والی کمپنی کو این ویڈیا کی جانب سے چِپس فروخت کرنے کی اجازت کیسے دی گئی۔امریکی ذرائع ابلاغ اس معاملے کو وائٹ ہاؤس کے لیے ایک بڑے تنازع کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں جینسن ہوانگ پر دباؤ میں اضافہ ہوا تھا، جس کی وجہ وہ اطلاعات تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے ایک چینی کاروباری خاتون سے روابط تھے، جن پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این ویڈیا کے نئے سربراہ کے لیے ایپل کے سربراہ ٹم کک کا نام بھی تجویز کیا تھا۔