پنجاب میں ریسٹورنٹس کی ڈیجیٹل ادائیگیوں پر انعامی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں ریسٹورنٹس کی ڈیجیٹل ادائیگیوں پر انعامی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

Nov 13, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (کامرس ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں صارفین کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس اسکیم کے تحت صارفین کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے پر سہولت کے ساتھ انعامات بھی دیے جائیں گے۔ترجمان نے واضح کیا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیاں قبول کرنے سے انکار کرنے والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے مالی لین دین میں شفافیت بڑھے گی اور ٹیکس نظام پر عوام کا اعتماد مضبوط ہوگا۔