لیجنڈز لیگ کیلئے سابق کرکٹرز کی این او سی حاصل کرنے کی کوششیں تیز
Sep 30, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے تاحال پی سی بی سے اجازت نہیں مل سکی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ برس بھارتی ٹیم کے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچز کھیلنے سے انکار کے بعد بورڈ اس معاملے پر ناخوش ہے۔ تاہم پی سی بی سے وابستہ ایک سابق کرکٹر سمیت چند بااثر شخصیات کھلاڑیوں کے لیے این او سی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایونٹ کے آغاز میں صرف تین دن باقی ہیں، جبکہ بورڈ اپنے سابقہ مؤقف پر قائم ہے۔