پاکستان ہاکی لیگ کا باضابطہ افتتاح 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا
Sep 30, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی لیگ کے باضابطہ افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تقریب 14 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد میں ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور میڈیا کاسٹ 2027 میں لیگ کے پہلے سیزن کے آغاز کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی سیزن میں 6 سے 8 فرنچائز ٹیموں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ لیگ کا مقصد ہاکی میں پیشہ ورانہ نظام، سرمایہ کاری، نوجوانوں کی تربیت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔