ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت پھر ایک گروپ میں شامل ہونے کا امکان

ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت پھر ایک گروپ میں شامل ہونے کا امکان

Sep 30, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کو ایک مرتبہ پھر ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ گروپ مرحلے میں کرانے کی توقع ہے، جبکہ تجارتی شراکت دار بھی پاک بھارت میچ کو اہم قرار دیتے ہیں۔ ورلڈکپ کا شیڈول 30 ستمبر کو جاری کیا جائے گا، جبکہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا۔