پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 441 پوائنٹس بڑھ گیا
Sep 30, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈنگ کا آغاز ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 441 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور ہنڈریڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔