بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت کا 7 ہزار 20 ارب قرض لینے کا منصوبہ

بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت کا 7 ہزار 20 ارب قرض لینے کا منصوبہ

Sep 30, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے 7 ہزار 20 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق 6 ہزار 46 ارب روپے مقامی اور 813 ارب روپے بیرونی ذرائع سے حاصل کیے جائیں گے، جبکہ 2026ء سے 2028ء کیلئے تین سالہ قرض حکمتِ عملی بھی جاری کردی گئی ہے۔ حکومت طویل المدتی فکسڈ ریٹ اور زیرو کوپن بانڈز کو ترجیح دے گی، جبکہ قلیل مدتی اور فلوٹنگ ریٹ قرضوں کو محدود رکھا جائے گا۔